حدبندی کمیشن رپورٹ سمیت دیگر اہم مسائل اور امور پر ہوگا تبادلہ خیال
سری نگر17،فروری//عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس نے حدبندی کمیشن کی حالیہ رپورٹ اور دیگر کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے 26 فروری کو سرینگر میں اپنے تمام ممبران کا اجلاس طلب کیا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے لینا متوقع ہیں۔ ذرائع نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ پی اے جی ڈی یعنی مختلف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم گپکار الائنس کا اجلاس فورم کے صدر اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر میں بلایا ہے جس میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی،سی پی آئی ایم ،عوامی نیشنل کانفرنس، اور سی پی آئی کے رہنما شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی اے جی ڈی کے ارکان جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی اے جی ڈی ممبران کی ایک ٹیم بھی تشکیل دیں گے جو ہندوستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی اور انہیں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرے گی
58