شہر سری نگرسمیت وادی بھرمیںہلکی دُھوپ،ہلکے باد ل اگلے24گھنٹے: کہیں کہیں ہلکی برف وباراں کا امکان 52

شہر سری نگرسمیت وادی بھرمیں ہلکی دُھوپ،ہلکے باد ل اگلے24گھنٹے: کہیں کہیں ہلکی برف وباراں کا امکان

سری نگر:۱۷،فروری: وادی کشمیر میں اگرچہ موسم خشک ہے اور 20 روزہ چلہ خورد کا دور اقتدار بھی20فروری کو ختم ہونے والا ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔بدھ کی طرح جمعرات کوبھی پورے دن دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہا ،اوراس دوران کبھی سورج بادلوںکوچیرتے ہوئے نمودار ہوا توکبھی بادلوں کے پیچھے چھپ گیا۔ہلکی دُھوپ ورہلکے باد لوںکے چلتے دن کوکافی اچھا در جہ حرارت رہا ،اورموسم کی بدلتی صورتحال میں لوگوںنے بھی اپنے پہنائوے تبدیل کرنا شروع کردئیے ہیں ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ کی طرح جمعرات کوبھی کشمیروادی میں دن بھردھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہا،اوراس دوران ہلکی دھوپ بھی نکلی اورجزوی طورپرمطلع ابر وآلودبھی رہا۔موسم کی بدلتی صورتحال میں لوگوںنے بھی اپنے پہنائوے تبدیل کرنا شروع کردئیے ہیں ۔بیشتر لوگ بینان اورجیکٹ میں سے ایک ہی کااستعمال کررہے ہیں جبکہ لوگوں کے جسم پرسے اضافی کپڑوں کابوجھ بھی کم ہوگیاہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر وادی میں 19 فروری تک موسمی صورتحال(دھوپ چھائوں کاکھیل) جوں کی توں رہ سکتی ہے تاہم اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت موسم بہتراورخشک رہنے کے باوجود کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔شہرسری نگر میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سر ی نگرمیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کا کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں