سرمائی زون والے علاقوں میں آف لائن تدریس کی بحالی 53

سرمائی زون والے علاقوں میں آف لائن تدریس کی بحالی

28فروری سے ہوگا15تا17 سال عمر والے طلبہ کیلئے کا آغاز
سری نگر:۱۷،فروری:رواں ماہ کی آخری تاریخ یعنی28فروری سے کشمیر وادی اورصوبہ جموںکے سرمائی زون والے علاقوں میں قائم اسکول تمام کلاسوں کیلئے آف لائن تدریس کا آغاز کریں گے۔جے کے این ایس کے مطابق ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے لئے گئے حالیہ فیصلے کے تحت 15تا17 سال عمر والے تمام طلباء جو باقاعدہ آف لائن کلاسز میں شرکت کے لیے آتے ہیں اُنہیں اپنے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنی ہو گی ۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سماجی دوری اور کوویڈ مناسب برتاؤ (CAB) سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے،جس میں تعلیمی اداروں کے داخلی دروازے پرطلبہ کی باقاعدہ اسکریننگ بھی شامل ہے۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول سربراہان کسی بھی علامتی طالب علم کی اسکریننگ بھی کریں گے اور ان کی جانچ کو یقینی بنائیں گے تاکہ ان کے تعلیمی اداروں میں وائرس کے پھیلاؤ کے کسی بھی امکان پر قابو پایا جا سکے۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی ہدایات میں میں لکھا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری کو محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر کے ساتھ تال میل کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔حکومتی حکم کے مطابق’ہر اسکول کو کووڈ مناسب رویے کے SOPs کی مکمل تعمیل کو مزید یقینی بنانا چاہیے۔ حکم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ طلباء کو کسی بھی علامتی طالب علم کی اسکریننگ اور جانچ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ پھیلنے کے کسی بھی امکان کو روکا جا سکے۔ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے پہلے ہی کہاہے کہ تعلیمی اداروںاداروں کے سربراہان اپنے متعلقہ اسکولوں میں کووِڈ 19کے مناسب رویے کی پابندی کے لئے ذمہ دار ہوں گے اور اس کیلئے مناسب منصوبے تیار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں