ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 60

بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع آب و ہوا سے متعلق مناسب مالی امداد کی ضرورت

ترقی یافتہ ممالک کو مالی اور ٹکنالوجی تبدیلی پر وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت//مودی
سرینگر/17فروری//وزیراعظم مودی نے ترقی یافتہ ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آب و ہوا سے متعلق اقدامات کیلئے اپنے وعدوں کو پورا کریں، انہوں نے کہا کہ بھارت کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سالوں میں دوگنا ہونے کی توقع ہے۔وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آب و ہوا سے متعلق کامیاب اقدامات کیلئے مناسب مالی امداد کی ضرورت ہے اور اِس کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو مالی اور ٹکنالوجی تبدیلی پر وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آب و ہوا سے متعلق کامیاب اقدامات کیلئے مناسب مالی امداد کی ضرورت ہے اور اِس کیلئے ترقی یافتہ ممالک کو مالی اور ٹکنالوجی تبدیلی پر وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب مودی ویڈیو پیغام کے ذریعے کَل شام توانائی اور وسائل کے ادارے TERI عالمی پائیدار ترقی کی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ پیش کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے عوام کی توانائی کی ضرورتیں اگلے 20 سال میں تقریباً دوگنا ہوجانے کی توقع ہے۔ اگرہم اس توانائی کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو نظر انداز کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 1972 کی اسٹاک ہوم کانفرنس کے بعد سے آب و ہوا کے معاملے کے بارے میں پچھلے 50 سال کے بارے میں کافی کچھ کہا گیا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں بہت کم کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بھارت نے عملی طور پر اس پر کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے TERI جیسے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کے امکانات کو بروئے کار لانے کیلئے قابل پیمائش حل کے ساتھ سامنے آئیں۔تین روزہ سربراہ کانفرنس میں جو کَل شروع ہوئی تھی، ایک درجن سے زیادہ ملکوں کے وزیروں، سفیروں اور مختلف بین حکومتی تنظیموں کے سرابراہان شرکت کررہے ہیں۔ اِس کے علاوہ 120سے ملکوں کے مندوبین بھی اس میں شرکت کررہے ہیں۔ اِس سال کی سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ’’پائیدار اور مساویانہ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر ایک لچکدار کرہء ارض کی سمت‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں