56

۔10ویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان | 19طلاب کی پہلی پوزیشن | تقریباً73ہزار طلباء میں سے 57ہزار کامیاب،مجموعی شرح78

سرینگر//جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا،جس میں طلاب کی کامیابی کی مجموعی شرح78فیصد سے زائد رہی ۔ 10ویں جماعت کے سالانہ امتحان نومبر میں2021 میں منعقد ہوئے تھے۔ کامیابی کے معاملے میں طالبات نے طلباء کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا جبکہ نجی ا سکولوں نے امتیازی کارکردگی کے معاملے میں سرکاری اسکولوں کو پیچھے چھوڑدیا۔اعداد و شمار کے مطابق،گزشتہ برس لئے گئے دسویں جماعت کے امتحان میں 72ہزار684امیدواروں(طلباء وطالبات ) نے حصہ لیا تھا۔طالبات میں کامیابی کی شرح 78.74فیصدرہی جبکہ78.14فیصدطلبائنے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ پرائیویٹ ا سکولوں کے نتائج91.18فیصد جبکہ سرکاری ا سکولوں کی شرح 67.25فیصدرہی۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسکولوں کے کل38ہزار721 طلباء وطالبات نے امتحان دیا تھا جن میں سے 26ہزارطلبہ پاس ہوئے، جب کہ نجی یاپرائیویٹ ا سکولوں کے33ہزار963 طلباء وطالبات میں سے 30ہزار967طلبہ کامیاب ہوئے ۔19طلاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 500نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ان میں 13لڑکیاں شامل ہیں۔ان میں عاریہ الطاف، صحر شبیر، ہاشم نذیر، رئوف احمد وانی، سبرینہ جان، تابینہ فیاض،سندس جان، آبرو نذیر،میر عدینہ مقبول، میر الیاس خورشید،اطہر سیدملک، طالب نبی لون، مہوش الطاف، صاحبہ ریاض، مہروخہ امین، راجہ ائویس امین،طیبہ اسحاق،شفاء شفیع اور شیخ جنت نصیر شامل ہیں۔وادی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ19طلاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہو۔ اور ان میں 13 لڑکیاں شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں