اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 74

اسٹیٹ انویسٹ گیشن ایجنسی کے جنوبی اور وسطی کشمیر میں چھاپے جیش کیلئے بطور بالائے زمین کام کرنے والے دس افراد گرفتار ، موبائیل و دیگر آلات بھی ضبط

سرینگر/16فروری/اسٹیٹ انوسیٹی گیشن ایجنسی  نے جنوبی اور وسطی کشمیر میں چھاپوں کے دوران عسکری تنظیم جیش محمد کے لئے بطور بالائے زمین کام کرنے والے دس افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل فون، سم کارڈ، بینکنگ چینلز کا استعمال ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور ایک ڈمی پستول بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سٹیٹ انوسیٹی گیشن ایجنسی نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وسطی کشمیر کے علاقوں میں چھاپے ڈالیں جس دوران دس افراد کی گرفتاری کے علاوہ موبائل فون، سم کارڈ، بینکنگ چینلز کا استعمال ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور ایک ڈمی پستول بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار افراد میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کے گھر پر 4 اپریل 2020 کو چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔تمام گرفتار شدہ افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم جیش محمد کیلئے بطور بالائے زمین کارکن کام کرتے تھے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یس آئی اے کو حال ہی میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی سے جڑے مقدمات کی تحقیقات کیلئے حالیہ میں تشکیل دیا گیا ہے ۔ ایس آئی اے کے ایک سنیئر آفیسر نے چھاپوں کے بارے میں بتایا کہ جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر میں دس افراد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جو جیش محمد کیلئے کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے اراکین کو عمودی شکل میں سب ماڈیولز میں ترتیب دیا گیا تھا، تاکہ کسی ایک رکن کی پکڑے جانے کی صورت میں بڑے نیٹ ورک کو خطرہ نہ ہو جائے۔ بڑی محنت کے ساتھ محتاط نگرانی کے ذریعے ان افراد کی بالائی زمین کارکن رکنیت کا پتہ لگایا گیا اور تصدیق کی گئی، تاکہ عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکے۔ایس آئی اے کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے تار جی ای ایم کی اعلیٰ قیادت کے ذریعے دوسرے ماڈیولز سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ان کی تصدیق کا امکان ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں تحقیقات شروع ہوں گی۔ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ گروپ نوجوانوں کو بھرتی کرنے، مال و زر کا بندوبست کرنے، جنوبی اور وسطی کشمیر میں ہتھیاروں کے معاملات کے علاوہ دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں سرگرم تھا۔ تلاشی کے دوران دس افراد کی گرفتاری کے علاوہ موبائل فون، سم کارڈ، بینکنگ چینلز کا استعمال ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور ایک ڈمی پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں