ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

فوج کے شمالی کمان کے سربراہ کا پہلا تین دورہ کشمیر اختتام پذیر

   86 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

فوج کے شمالی کمان کے سربراہ کا پہلا تین دورہ کشمیر اختتام پذیر

کہا فوج کی کوششوں سے مقامی نوجوانوں کو عسکریت سے دوررکھنے میں مدد ملی
سرینگر/16فروری/فوج کی شمالی کمان کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر تھے جس دوران انہوں نے وادی میں جاری آپریشن سمیت سرحدی سیکورٹی کے بارے میں دریافت کیا۔وادی وارد ہونے کے موقعے پر جنرل اپیندر دویدی نے بتایا کہ فوج گزشتہ تیس برسوں سے وادی کشمیر میں جنگجومخالف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھے ہیں ۔ انہوںنے 14فروری 2019کو پلوامہ لتہ پورہ میں مارے گئے فورسز اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد بھارت نے جو جوابی کارروائی کی ہے اس کے بعد سے سرحد پار بیٹھے بھارت دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔سی این آئی کے مطابق فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی وادی کے تین روزہ دورے پر تھے اور بدھ کو ان کا دورہ اختتام پذیر ہوا ۔ دورے کے آخری دن انہوں نے چنار کور ہیڈ کوارٹر میں افسران سے ملاقات کی اور سیکورٹی کے حالات کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا۔ وہ یکم فروری کو شمالی کمان کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وادی کے اپنے پہلے دورے پر آئے تھے۔ بدھ کو لیفٹیننٹ جنرل چنار کور ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔یہاں انہیں جی او سی ڈی پی پانڈے نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور عسکری مخالف سرگرمیوں سمیت دیگر چیزوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چنار کور کے اعلیٰ افسران کے ساتھ کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی مخالف مضبوط گرڈ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے جوانوں کو چوکنا رہنے کو کہا۔بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد کی کڑی نگرانی کی جائے۔ جنگ بندی کے معاہدے کو 25 فروری 2022 کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے چنار کور کے افسران کی بہتر سیکورٹی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ فوج اور عام شہریوں کے درمیان مسلسل بات چیت کے بعد نوجوانوں کی جنگجوتنظیموں میں شمولیت کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ اس سے قبل تمام افسران نے سی آر پی ایف کے 40 بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جو تین سال قبل ایک حملے میںہلاک ہوئے تھے۔دویدی نے بتایا کہ اس حملے کے بعد بھارت نے جو جوابی کارروائی کی اس سے سرحد پار بیٹھے بھارت مخالف عناصر کے حوصلے پست ہوئے اور اس طرح کے حملوں کی اب وہ کبھی ہمت نہیں کرسکتے ہیں ۔ جنرل دویدی نے بتایا کہ فوج نے گزشتہ تیس برسوں سے امن و امان کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے جنگجوئیانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے کی طرف بھی توجہ مرکوز کی جس سے مقامی نوجوانوںکو ملٹنسی سے دور رکھنے میں مدد ملی ۔ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی شمالی کشمیر کی اگلی چوکیوں کا بھی دورہ رہے ہیں جہاں پر وہ سرحدوںپر فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کریں گے اور سرحدوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.