ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

منگل کودن بھر دھوپ چھائوںکاکھیل ،درجہ حرارت کافی بہتر اگلے72 گھنٹے موسم خراب رہنے کا امکان :محکمہ موسمیات

   92 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں

سری نگر:۱۵،فروری//منگل کو جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم بے ترتیب رہا اور دھوپ اور بادل چھپ چھپاتے کھیلتے رہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے72 گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔منگل کی صبح مطلع ابروآ لودرہنے کے بیچ کچھ وقت کیلئے دھوپ نکلی تاہم کچھ دیر بعدسورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا۔جے کے این ایس کے مطابق دھوپ چھائوں کایہ کھیل دن بھر جاری رہا،تاہم اس دوران موسم خشک رہا جبکہ حالیہ دنوں کی طرح منگل کے روز بھی دن کے وقت درجہ حرارت کافی بہتر رہا۔دھوپ چھائوں کے اس کھیل اورسور ج وبادلوںکی چھپا چھپی کے چلتے پبلک پارکوں اوردیگر کھلی جگہوں پر لوگ قدرے بہتر موسم سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے جبکہ لوگوں کوحدسے زیادہ کپڑوں کے بوجھ سے بھی نجات مل رہی ہے کیونکہ اب زیادہ گرم ملبوسات کی کم ہی ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔پرتاپ پارک سری نگرمیں بیٹھے ایک نوجوان نے کہاکہ اب بنیان اورجیکٹ دونوںکی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ،ایک پہننے سے بھی کام چل جاتاہے ۔ساتھ ہی بیٹھے ایک درمیانہ عمر کے شخص نے تاہم کہاکہ ابھی بھی صبح اورشام کے وقت کافی سرحدی ہوتی ہے ،اسلئے احتیاطی طور پر جیکٹ بنیان یا پھرن پہن کر گھر سے نکلنا ضروری محسوس ہوتاہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ منگل کو جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم بے ترتیب رہا،اورپورے دن اور دھوپ اور بادل چھپ چھپاتے کھیلتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکارنے بتایاکہ موسم کی خرابی جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس بیچ سومواراورمنگل وارکی درمیانی رات سری نگر میں درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں منفی 4.2 ڈگری اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میںسومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میںسومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کے علاقے میں دراس میں سومواراورمنگل وارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈاور کرگل میں منفی 14.0 ڈگری سینٹی گریڈرات کا سب سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں شہر میں شبانہ درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا 8.2ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ2.7ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال 0.2 ڈگری سینٹی گریڈاور بھدرواہ میں1.5 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت کم سے کم رہا۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.