ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا Cable-Stayedریلوے پل زیر تعمیر 473.25 میٹرلمبا انوکھاپُل دریا ئی سطح سے 331 میٹر کی بلندی پرواقع ہے

   99 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

جموں و کشمیر میں ہندوستان کا پہلا Cable-Stayedریلوے پل زیر تعمیر 473.25 میٹرلمبا انوکھاپُل دریا ئی سطح سے 331 میٹر کی بلندی پرواقع ہے

سری نگر:۱۵،فروری://ہندوستانی ریلوے نے جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں دریائے انجی پر ملک کے پہلے کیبل اسٹیڈ پل کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ زیر تعمیر انجی کھڈ پل، ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کا حصہ ہے، کٹرا اور ریاسی علاقوں کو ریل لنک کے ذریعے جوڑے گا۔جے کے این ایس کے مطابق شاندار تصاویر ایک بڑے سٹیل فریم کے ساتھ معطلی ستونSuspension-Pillar کو دکھاتی ہیں۔ ایک بار تیار ہونے کے بعد، یہ پل دریا کی سطح سے 331 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہو جائے گا ۔ جو پیرس کے ایفل ٹاور سے اونچا ہے۔ پل کی کل لمبائی 473.25 میٹر ہے اور اسے 96 کیبلز(موٹی رسیوں) کی مدد حاصل ہے۔انڈین ریلوے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا’’انجینئرنگ کا کمال۔ ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل کو دیکھیں۔ انجی ندی پر واقع، انجی کھڈ پل کٹرا اور ریاسی سیکشن کو جوڑ دے گا، جو ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریلوے لنک،جموں وکشمیر کا ایک حصہ ہے‘‘۔ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریل لنک کو برصغیرہندو پاک میں شروع کئے گئے سب سے مشکل منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس پل کو طوفانوں اور تیز ہواؤں کو برداشت کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اونچائی والے علاقے کی پیچیدہ ارضیات کو دیکھتے ہوئے، پل کی تعمیر بہت مشکل ہے۔ ریلوے نے272 کلومیٹر طویل ریل لنک کو تین ذیلی حصوں میں تقسیم کیا ہے۔اکتوبر 2016 میں، انڈین ریلوے نے انجی کھڈ پل کو سہارا دینے کے لئے کیبلز(موٹی رسیوں) استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ مرکزی علاقے میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے مشہور پل کی طرح ایک محراب بنانا ناممکن ہوگا۔ اس کی وجہ سے، انجی پل پر ایک ہی پائلن ہے۔ حکام نے پہلے کہا تھا کہ40 میٹر گہرائی کے مائکروپائلز کا استعمال کرتے ہوئے پائلن کو عمودی ڈھلوان پر تعمیر کیا جانا تھا۔ریلوے پمپ کنکریٹنگ سسٹم کا استعمال کر رہا ہے تاکہ کارکردگی میں اضافہ ہو اور کارکنوں کو زیادہ تحفظ ملے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.