ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

حد بندی کے سوال پر ما سوائے بی جے پی

   66 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حد بندی کے سوال پر ما سوائے بی جے پی

جموں و کشمیر کی مین سٹریم جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے//سوز
سری نگر، 15فروری // کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ حد بندی کے سوال پر جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی جماعتوں کو ماسوائے بی جے پی متحد ہونا چاہئے تاکہ اس اہم سوال پر اتفاق رائے ہو سکے اور ریاست کے حق میں یہ بات فائدہ مند ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مین اسٹریم جماعتوں کو یہ پوزیشن بھی اختیار نہیں کرنی چاہئے کہ وہ بنیادی طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ سپریم کورٹ اس مسئلے پر کیا رُخ اختیار کر سکتی ہے ۔ عام طور پر سپریم کورٹ اردتاً مرکزی حکومت کے حق میں ہی رہتی ہے !مسٹر سوز کے مطابق حد بندی کا مسئلہ بنیادی طور سیاسی مسئلہ ہے اور سیاسی مین سٹریم جماعتوں کو مضبوط طریقے سے عوامی رابطے میں رہنا چاہئے اور جمہوری طریقے سے اپنا رد عمل دکھانا چاہئے اور اس بات سے بھی گریز کرنا چاہئے کہ وہ یہ خیال اظہار کرتے رہیں کہ اُن کو بنیادی طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے !انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ حد بندی کمیشن لگاتار مرکزی سرکار کے منشا کے مطابق کام کر رہا ہے ۔ دوسری طرف حد بندی کمیشن اپنی جانبداری اور معاندانہ روش کے مطابق مرکزی سرکار کے رابطے میں رہنا چاہتا ہے ۔اُن کے مطابق حدبندی کمیشن اس مسئلے پر سنجیدہ بھی نہیں ہے ، ورنہ وہ کیسے راجوری کو اننت ناگ اسمبلی سے جوڑتا؟ کمیشن یہ بھی جانتا ہے کہ راجوری اور اننت ناگ دو مختلف خطے ہیں۔ کسے معلوم نہیں کہ پیر پنچال ان دو خطوں کو جدا کرتا ہے اور آب و ہوا بھی مختلف ہے
ملک میںکورونا کے 27 ہزار نئے مریض

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.