کسی کوجانکاری ہوتو نزدیکی پولیس اسٹیشن یافون نمبر پراطلاع دے
سرینگر/ 14فروری/ جسمانی طور معذور11سالہ لڑکا پرُاسرار طور پرلاپتہ لواحقین سلامتی کے حوالے سے فکروتشویش میں مبتلا ،کسی کوجانکاری ہوتو نزدیکی پولیس اسٹیشن یالواحقین کوجانکاری فراہم کرنے کی کی اپیل ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرینگر کے مصروف ترین علاقے سونہ وار سے 11سالہ جسمانی طور معذور لڑکا حزیب بن محراب گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوا ہے لواحقین نے ا سے ہرممکنہ جگہ پرتلاش کیاتاہم اس کے بارے میں کوئی اتہ پتہ معلوم نہیں ہوسکا جسکے نتیجے میں لواحقین مزکورہ لڑکے کے سلامتی کے حوالے سے فکروتشویش میں مبتلاہوگئے ۔ لواحقین نے لوگوں سے تلقین کی کہ اگرانہیں مزکورہ گیارہ سالہ لڑکے کے بارے میں کسی بھی طرح کی جانکاری ہوتو نزدیکی پولیس اسٹیشن یا8825014365پر رابطہ کریں۔
46