ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر.

منشیات اسمگلروں کے خلاف مہم تیز

   96 Views   |      |   Wednesday, May, 18, 2022

بارہمولہ میں لشکر سے وابستہ ہائی بریڈ عسکریت پسند ، ساتھی معاون کارکن سمیت گرفتار

گاندربل ، ہندوارہ اور اونتی پورہ میں تین اسمگلر گرفتار
سرینگر/14فروری/منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے گاندربل ، ہندواڑہ اور اونتی پورہ میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ، اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن کھیر بوانی کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کی ہدایت پر علاقے شالہ بگ میں چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 3 کلو 700گرام بھنگ پتری بر آمد کی۔ اس کی شناخت عمر رشید لاوے ولد عبدل رشید لاوے ساکن شالہ بگ کے بطور ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کھیربوانی نے ایف ائی آر نمبر 06/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ہندواڑہ پولیس کو منشیات کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس پوسٹ لنگیٹ اور پی سی لنگیٹ کی پولیس پارٹی نے گاؤں گلورہ لنگیٹ میں ایک دوکاندار محمد اکبر ملک ولد محمد عبداللہ ملک ولد گلورہ کی دکان کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی پولیس نے 04 کلوبھنگ بر آمدکر کے دوکاندار کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار کر کے پولیس پوسٹ لنگیٹ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میںایف ائی آر نمبر 31/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔اس طرح سے پولیس اسٹیشن پانپورہ کی پولیس پارٹی نے کدلہ بل پانپور میں ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 5.7 گرام ہرائن جیسا مادہ برآمد کیا گیا ۔ اس کی شناخت محمد ایوب آخون ولد بشیر احمد ساکن طلباغ پانپور کے طور پر ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پانپورہ میںایف ائی آر نمبر 12/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

نقب زنی میںملوث دو ملزمان کو مالہ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا سرینگر //15مئی //این این این// سوپور پولیس نے چوری کا.

سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22؍ مئی آخری تاریخ سرینگر //15مئی //این این این مولانا آزاد نیشنل.

پولیس نے بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی سرینگر //15مئی //این این این //جموں کے بانہال.

غلام رسول میرنئے ڈائریکٹر باغبانی کشمیر تعینات سرینگر //15مئی //این این این // جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو انتظامیہ.

کشمیری پنڈتوں کی وادی میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر ہوئی بات چیت پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی ملی ٹنسی نے ہندوؤں.