کشمیر یونیورسٹی کے باہر حجاپ پہنے طالبات کو پھول پیش 50

کشمیر یونیورسٹی کے باہر حجاپ پہنے طالبات کو پھول پیش

حجاب ہماری آن بان اور شان ،اس معاملے میںکسی کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا
سرینگر/14فروری/کرناٹک میں حجاب معاملے پر جاری کشیدگی کے بیچ درگاہ حضرت بل سرینگر کی مقامی خواتین نے سوموار کو کشمیر یونیورسٹی کے باہر حجاب پہننے والی طالبات میں پھول تقسیم کئے جبکہ انہیں گلدستے بھی پیش کئے گئیں ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی خواتین نے سوموار کو کشمیر یونیورسٹی کے باہر حجاب پہننے والی طالبات میں پھول تقسیم کئے ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی خواتین کشمیر یونیورسٹی گیٹ کے باہر انتظار میں دیکھی گئیں جنہوں نے ہاتھوں میں پھول اور گلدستے لیں تھے اور جونہی کوئی حجاب پہنی طالبہ یونیورسٹی سے باہر آتی تھیں تو وہ انہیں پھول پیش کرتے تھیں ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا کہ حجاب ہمارے مذہب میں اہم ہے اور یہ ہمارا آپسی معاملہ ہے اور اس میں کسی کو دخل یا مسلہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب ہماری آن بان اور شان ہے اور اس معاملے میںکسی کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں