48

پی ڈی پی صدر سابق وزیراعلیٰ کو صوبائی انتظامیہ نے پھر گھر میں نظر بند کردیا

سرینگر/ 14فروری/سیاسی لیڈروں کے میٹنگ کے ایک دن کے بعد جموںو کشمیرکی سابق وزیر واعلیٰ پی ڈی پی صدر اور صوبائی انتظامیہ نے خانہ نظربند کرکے انہیں صوبائی انتظامیہ نے خانہ نظربند کرکے ان کی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائد کرکے ان کی رہائیشی مکان کے باہر پولیس وفورسز کاپہرا بٹھادیا۔اے پی آ ئی کے مطابق سیاسی امور کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سر گرمیاں اس وقت متاثر ہوئی جب صوبائی انتظامیہ نے انہیں اپنے رہائشی مکان سے باہرآنے پر پابندی کرتے ہوئے انہیں ا س بات سے آگاہ کیاکہ انہیں انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پرخانہ نظربند کرکے ان کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدکر دی ہے ۔پی ڈی پی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی لیڈر کو صدر دفتر پرمختلف علاقوں سے آنے والے لیٰڈروں اور کار کنوں کے ساتھ ملاقات کرنی تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں خانہ نظربند کرکے ان کی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائد کرکے رہائیشی مکا ن کے باہرپولیس وفورسز کاپہرا بٹھادیاہے۔ترجمان کے مطابق پی ڈی پی صدر کو کسی نہ کسی بہانے گھر میں نظربند کرکے ان کی سر گرمیوں کومتاثر کرنے کی بر پور کوشش کی جارہی ہے اور سرکار کی یہ کارروائیاں سمجھ سے بالا ترہے ۔ترجمان کے مطابق انتظامیہ بوکھلاہٹ کی شکار ہوچکی ہے اورا سے صدر کو خانہ نظربند کرکے ان کی عوامی رابطہ مہم بھی متاثر کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں