46

اونتی پورہ فدائین حملے کی تیسری برسی:پولیس و فورسزکی تعیناتی

تلاشی کارروائیاں ،ڈرون طیاروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نقل وحرکت پر بھی کڑی نظر
سرینگر/ 14فروری/لیتہ پورہ فدائین حملے کی تیسری برسی کے موقعے پر وادی کے طول ارض میںحفاظتی اقدامات سخت جگہ ،جگہ پر پولیس وفورسز کی تعینات ،راہ گیروں، موٹر سائیکلوں ،آٹورکھشاؤں ، مال مسافربردار نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی ۔اے پی آ ئی کے مطابق لیتہ پورہ فدائین حملے کی تیسری برسی پرعسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے امن امان کوقائم رکھنے کے سلسلے میں صوبائی انتظامیہ نے وادی بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے تھے ،جگہ جگہ پرپولیس وفورسز کی تعینایت عمل میں لائی گئی تھی ۔پولیس وفورسزکی جانب سے مال مسافربردا ر،نجی گاڑیوں، آٹو رکھشاؤں ،موٹرسائیکلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی ،راہ گیروں کے شناختی کارڈ چک کئے جارہے تھے ،ڈرون طیاروں کے ذریعے کئی علاقوں میں حفاظتی صورتحال کاجائزہ لیاجارہاتھا،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھی جارہی تھی ۔واضح رہے کہ 14فروری 2019کوممنوعہ جیش محمدتنظیم نے لیتہ پورہ انتی پورہ میں فدائین حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس حملے میں سی آر پی ایف کے 76بٹالین کی گاڑی حملے کے زد میں آ ئی تھی جسکے نتیجے میں چالیس سی آر پی ایف جوان مارے گئے تھے۔حملے کے بعد جموں وکشمیر پولیس این آئی اے نے اب تک اس حملے میں ملوث ایک درجن سے زیادہ افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان میں سے کئی ایک کے خلا ف خصوصی عدالتوں میں چارج شیٹ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں