ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

لیتہ پورہ حملے کی تیسری برسی :کشمیر میں تعینات فورسز کی قربانیاں ہمارے لئے ایک اثاثہ سے کم نہیں / امیت شاہ

   93 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ

پاکستان کے درپردہ جنگ میں اس کو منہ کی کھانی ہے،آج بھی پاکستان کے ارادوں میں کوئی فرق نہیں آیا / راجناتھ سنگھ
سرینگر/14فروری/لیتہ پورہ پلوامہ میں تین برس قبل ہلاک ہوئے سی آ ر پی ایف اہلکاروں کو وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان جوانوں کی قربانیاں دیش ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعینات فوج اور فورسز جوانوں کی قربانیوں سے ہی وادی کشمیر میں آج امن کی فضاء لوٹ آئی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لیتہ پورہ پلوامہ میں دو برس قبل 14فروری کو ہوئے ایک فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے قریب 41اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور آج کے دن اس واقع کو یاد کرتے ہوئے حملے میں ازجاں ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں تعینات فورسز کی قربانیاں ہمارے لئے ایک اثاثہ سے کم نہیں ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دو سال قبل پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر ہوئے خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ امیت شاہ نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ہندوستان اپنے ان بہادر فوجیوں اور گھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔‘‘امت شاہ نے کہا کہ فوج کی ان قربانیوں کی بدولت ہی جموں کشمیر میں دفعہ 370کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہوئی کیوںکہ فوج و فورسز نے برسوں تک جنگجوئوں کے ساتھ درپردہ جنگ لڑ کر اس پر فتح پائی اور وادی کشمیر میں امن کی فضاء قائم ہوسکی ۔ ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی ان قربانیوں کو دیش ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی ہر طرح کی معاونت کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس درپردہ جنگ میں اس کو منہ کی کھانی ہے تاہم آج بھی پاکستان کے ارادوں میں کوئی فرق نہیں آیا ۔ انہوں نے لیتہ پورہ پلوامہ حملے میں جاں بحق فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان جوانوں کی قربانیاں اور ان کے گھر والوں کو دیش کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ اس موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے یہ بات دہرائی کی فوجیوں کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی سرکاری وعدہ بند ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.