انتظامیہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے معاملے کوزیر غور لائیں 59

انتظامیہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے معاملے کوزیر غور لائیں

طلاب کی درس وتدریس پر منفی اثرات مرتب//کشمیر ٹریڈ لائینس
سرینگر/11فروری/کشمیر ٹریڈ الائینس نے وبائی بیمار ی کویڈ کے پھیلائومیں قدرے کمی آنے کے بعد ڈیڑھ برس کے بعد وادی میں تعلمی اداروں کو کھولنے کے معاملے کو زیر غور لا نے کی وکالات کی۔سی این آئی کے مطابق کشمیر ٹریڈ الائینس کے صدر اعجازاحمدشہدار نے کہا کہ بیرون ریاستوں میں کویڈ کی خطرناک صورتحال تھی، تاہم اب ان ریاستوں میں اسکولوں اور کالجوں کو کھولا کا رہا ہے۔شہدار نے کیا’طلاب کا لافی نقصان ہوا آن لاین تعلیم سے وہ مکمل بور پر مستفید نہیں ہو رہے ہیں”.ان کا کہنا تھا کہ 2019کے وسط کے بعد مجموعی طور پر اسکول وکالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے بند ہونے کی وجہ سے مسابقتی امتحانات میں طلاب کی شراکت اور قابلیت کا مظاہرہ کرنے پر منفی اثرات مرتب ہوے۔شہدار نے کہا کہ کوچنگ مراکز مو کھولنے میں اگر کوئی قباحت نہیں تو تعلیمی اداروں کو کھولنے میں کون سی شکلات درپیش آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلاب کو۔فیس میں رعایت کا۔اعلان کریں، کیونکہ روزانہ کمانے والوں، تاجروں دکانداروں اور۔شھوٹے کارباریوں کو براہ راست کویڈ کی مار سہنی پڑی، جس سے وہ مالی بور پر خستہ ہوگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں