جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.
گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.
ضلع میں آیوش سینٹروں کو اپ گریڈ کیا جائیگا/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ میں محکمہ آیوش کے زیر اہتمام عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آیوش پلوامہ کی جانب سے ‘عالمی یونانی میڈیسن ڈے ‘منایا گیا اس حوالے سے گوریمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں اے ڈی ایم او ڈاکٹر علی محمد ریشی ،پرنسپل گوریمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پلوامہ پروفیسر مشتاق احمد، ڈپٹی سی ایم اوپلوامہ ڈاکٹر تحمینہ،سی ڈی پی او یاسمینہ اور ڈاکٹر الطاف شاہ کے علاوہ دیگر شخصیات موجودتھیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ شیخ عبدل عزیز نے محکمہ آیوش کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران محکمہ نے گاوں گاوں جاکر لوگوں میں ادویات تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں آیوش سینٹروں کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ اس موقع پر آیوش کے کئی ہیلتھ یونٹوں اور سینٹروں جن میں گورنمنٹ آیوش ہیلتھ سنٹر رتنی پورہ، آیوش ہیلتھ سنٹر لرو ترال اور گورنمنٹ آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈوں سے نوازا گیا۔نمائندے کے مطابق عالمی یونانی میڈیسن ڈے کے موقعے پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کئی افراد جن میں بلال خان ، شبنم فیاض،بلال حبیب ،طارق احمد ڈار ،کامران خورشید ، تنہا ایاز ،مدثر منظور پانپور، سید عادل مشتاق ،آفتاب وانی،اور اعجاز رشید کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔تقریب سے ڈاکٹر علی محمد اور پروفیسر مشتاق احمد کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.
گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.
صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.
کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.
©حق اشاعت 2022 Nidae Kashmir کے لے محفوظ ہیں ڈیزائن اینڈ ڈیولپڈ ThinkEast