46

ٹنگمرگ میں ایس ڈی پی او دفتر کی عمارت آگ سے پوری طرح خاکستر

ریکارڈ اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل
سرینگر/ 09فروری/ٹنگمرگ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب ایس ڈی پی او کے دفترکی عمارت سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آ گ نے پوری عمارت کواپنی تحویل میں لیاآگ لگنے دفتر کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچا ۔اے پی آ ئی کے مطابق ٹنگمرگ میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیاجب ایس ڈی پی او دفتر کی دو منزلہ عمارت سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے شعلے بلندہونے کے ساتھ ہی فائراینڈایمرجنسی عملہ جموںو کشمیر پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پرپہنچ گئے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی تاہم آگ کی اس واردات میں ایس ڈی پی او دفتر کی عمارت پوری طرح سے خاکستر ہوگئی دفتر میں موجود ریکارڈ اور سامان تباہ وبرباد ہوگیا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے کاطر کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں