ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ہرن اور دیگر نایاب جانورجنگلوں سے ہجرت کرنے پر مجبور

   104 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

ہرن اور دیگر نایاب جانورجنگلوں سے ہجرت کرنے پر مجبور

محکمہ وائلڈ لائف جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح سے ہوا ہے ناکام
سرینگر/09فروری/وادی کشمیر میں ہرنوں اور دیگر نایاب جانوروں کی جنگلوں سے ہجرت کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے جنگلی جانوروں کے شکار کرنے والے شکاری سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اور شکاری ہرن اور دیگر نایاب قسم کے بے زبان جانوروں کا شکار کرنے کی فراق میں رہتے ہیں ۔ محکمہ وائلڈ لائف شکاریوں کے خلاف کاررروائی کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح سے ناکام ہوچکا ہے ۔سی این آئی کے مطابق پہاڑی علاقوں اور جنگلات میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں ہرن اور دیگر نایاب جانوروں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہونے کے نتیجے میں جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں جنگلوں سے باہر آکر بستیوں کی طرف نکل آتے ہیں تاہم ان بے زبان جانوروں کا شکار کرنے والے شکاری بھی سرگرم ہوگئے ہیں جو ہرن اور دیگر نایاب قسم کے جنگلی جانوروں کا شکار کررہے ہیں ۔ وادی میں گزشتہ ماہ ہوئی برفباری کے علاوہ رواں موسم سرماء میں اب تک درجنوں بار بھاری برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی اور جنگلی علاقوں میں کئی فٹ برف جمع ہونے کے نتیجے میں جنگلی جانور خوراک سے محروم ہوچکے ہیں خاص کر جنگلی جڑی بوٹیاں اور درختوں کے پتے کھانے والے جانوروں کو خوراک کی کافی کمی کا سامنا ہے اور خوراک کی تلاش میں ایسے جانور جنگلوں سے باہر آجاتے ہیں تاہم جنگلی جانوروں کے شکار کرنے والے شکاری انہیں اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلی جانور وں کا شکار کرنے والے شکاری سرگرم ہوچکے ہیں ۔ خاص کر جنگلی علاقوں میں تعینات فورسز اہلکار ایسے جنگلی جانوروں کا شکار کررہے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہارون اور داچھی گام جنگلاتی علاقوں میں اب تک کئی جانوروں کا شکار کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس جنگلی حصے میں کئی شکاری سرگرم ہیں اور ہرن و دیگر جانوروں کا شکار کرنے کی فراق میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ جنگی جانوروں کے تحفظ اور شکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے میں محکمہ وائلڈ لائف بُری طرح سے ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں شکاریوںکے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور انہوں نے جنگلی جانوروں کا شکار کرنا شروع کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.