ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

بلاک میڈیکل افسر کے ساتھ اختلافات کے باعث 14ڈاکٹروں نے اپنا استفیٰ پیش کیا

   118 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

بلاک میڈیکل افسر کے ساتھ اختلافات کے باعث 14ڈاکٹروں نے اپنا استفیٰ پیش کیا

ڈاکٹروں کوغیرحاضر رہنے پر وجب وجہ بتاؤ نوٹس اجراء کی گئی جوانہیں ناگوار گزرا/ بلاک میڈیکل افسر
سرینگر/ 09فروری/سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات 11ڈاکٹروں نے بلاک میڈیکل افسر کے ساتھ اختلافات پیدا ہونے کے بعد چیف میڈیکل افسر کپوارہ کو اپنے استفیٰ پیش کیا ضلع انتظامیہ نے معاملے کی سنجیدگی کومد نظررکھتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ڈاکٹروں کویقین دلایا کہ ان کے مشکلات اور بلاک میڈیکل افسر کے ساتھ اختلافات کو ختم کیاجائیگاجسکے بعد ڈاکٹروں نے اپنی خدمات دوبارہ شروع کی ۔ادھربلاک میڈیکل افسر کے مطابق جن ڈاکٹروں نے استفیٰ پیش کیاتھا وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جسکے بارے میں انہیں وجہ بتاؤ نوٹس اجراء کی گئی ۔ انہوںنے اس کواپناذاتی معاملہ بنایا اور چیف میڈیکل افسر کو اپنااستفیٰ پیش کیاگیا صورتحال پرقابوپالیا گیا۔اے پی آ ئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں سب ڈسٹرکٹ اسپتا ل کے 14ڈاکٹروں نے بلاک میڈیکل افسر ٹنگڈار کیساتھ اختلافات پیدا ہونے کے بعد اپنا استفیٰ چیف میڈیکل افسر کپوارہ کوپیش کیاضلع انتظامیہ نے ڈاکٹروں کے استفیٰ کو سنجیدگی کے ساتھ لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں چار ڈاکٹروں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی کپوارہ ٹنگڈار شاہراہ بند ہونے کے باعث تحقیقاتی کمیٹی ٹنگڈار کادورہ نہ کرسکی اور گوگل آن لائن کے ذریعے بلاک میڈیکل افسر اور ڈاکٹروں کے ساتھ تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے کوسلجھانے کی کوشش کی اور تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ بلاک میڈیکل افسر اور استفیٰ پیش کرنے والے ڈاکٹروں کے نقطہ نگاہ کوسمجھنے کی کوشش کی گئی اور استفیٰ دینے والوں ڈاکٹروں کواس بات پرتیار کیاگیا کہ وہ علاج معالجہ اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال کرناہ کوچلانے کے لئے اپنی خدمات انجام دے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے یقین دہانے کی بعد ڈاکٹروں کے ڈیوٹی دوبارہ شروع رہی ۔ادھربلاک میڈیکل افسر کرناہ کے ساتھ جب رابطہ قائم کیاگیا تو انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرغیرحاضر تھے جس کے بارے میں انہیں وجہ بتاؤ نوٹس اجراء کی گئی کہ وہ غیرحاضری کے بارے میں رپورٹ پیش کرے کہ انہوںنے غفلت اور لاپروہی کامظاہراہ کیوں کیا ڈاکٹروں کے ا سے اپنی اپنا کامسئلہ بنایا اور سرکارکی کام کاج کومتاثر کرنے کی کشش کرتے ہوئے اپنااستفیٰ چیف میڈیکل افسر کپوارہ کوپیش کیا۔بلاک میڈیکل افسر نے کہا کہ ڈاکٹروں کے غیرحاضر رہنے کے بارے میں ضلع انتظامیہ کوتمام تفصیلات فراہم کی گئی ہے کچھ چھپایانہیں گیاہے ۔ذاتی اختلافات کی کوئی بات ہی نہیں سرکاری اسپتال کوچلانے کے لئے ایک ذمدار ہونے کی حیثیت سے میں نے اپنی خدمات انجام دی جوقوائدضوابط کے عین مطابق ہے جن ڈاکٹروںنے اپنااستفیٰ دیاہے اور اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملے کوکس طرح سے سلجھائے گے ۔استفیٰ پیش کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق بلاک میڈیکل افسرٹنگڈار انہیں بلاوجہ تنگ اور ان کی ڈیوٹی کام کے بارے میں غیرضروری مداخلت کررہاہے جو ناقا بل برداشت ہے تنگ آمد و جنگ آمد کے مسداق ڈاکٹروں نے اپنااستفی پیش کیااب انتظامیہ کی ذمہ دار ہے کہ اس معاملے کوسلجھانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.