ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

موسمی صورتحال میں بہتری کے بیچ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں

   67 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ، شہر ہ آفاق گلمرگ منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ پر منجمند
آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/09فروری/موسمی صورتحال میں بہتری کے بیچ وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔شہر ہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ خورد میں موسمی صورتحال میں کئی دنوں کے بعد بہتری آئی ہے تاہم رات میں ایک مرتبہ پھر وادی کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرہلکی برفباری اور بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دوسرے علاقے میں شبانہ ہلکی بارشوں کے بیچ موسم ابر آلود ہوا جبکہ شہر آفاق گلمرگ اور پہلگام میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارشوں اور برفباری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام پہلگام میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.9 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی موسم خشک رہا اور آفتاب بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے میں کئی بار کامیاب ہوا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.