ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

/ایس ایس پی سرینگرپارلیمنٹ حملے میں ملوث شخص کی برسی پرمکمل امن امان اور حالات بہتر رہے

   77 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

جموں وکشمیرمیں منشیات فروشی اوراستعمال کاخطرناک رُخ

چارج شیٹ عنقریب پیش کیاجائیگا منشیات کے خلاف مہم جاری رہے گی
سرینگر/ 09فروری/ پارلیمنٹ حملے میں ملوث قرار دیئے گئے شخص کی برسی پر وادی کشمیرمیں مکمل طور پرامن اور حالات بہتر رہنے کاعندیہ دیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ تیزآب معاملے میں ملوث افراد کے خلا ف عنقریب چارج شیٹ عدالت میں پیش کیاجائیگا ،جبکہ منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی شد ومد سے جاری رہے گی ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرینگر شہرکے کئی علاقوں کادورہ کرنے کے موقعے پر ایس ایس پی سرینگر نے ذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ حملے میں ملوث قرار دیئے گئے شخص محمدافضل گوروں کی برسی پر عام شہریوں کے تعاون سے وادی کشمیر میں مکمل طور پرامن رہااور کسی بھی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ صوبائی انتظامیہ نے امن کوبحال رکھنے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کی خاطر حفاظت کے غیرمعامولی اقدامات عمل میں لائے گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ 24سالہ خاتون پرتیز آب پھینکنے میں ملوث افراد کے خلاف عنقریب چارج شیٹ عدالت میں پیش کیاجائیگا اور سرکاری وکیل عدالت میں ملوث افراد کوجلد سے جلدکیفری کردار تک پہنچانے کے ضمن میں اپنی خدمات انجام دینگے ۔ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ غیرقانونی سماج دشمن کارروائیاں جاری رکھنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی اور اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔منشیات نشیلی ادویات کی خرید فروخت کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری رکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ اس بدعت کے خاتمے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا اور عوام کوچاہئے کہ پولیس کے ساتھ برپور تعاون فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.