ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

سرینگر میں کووڈ کیس صفر تک لانے کی ضرورت ،عوام نے ایس او پیز پر عمل کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا اسکول کھولنے کا حمتی فیصلہ سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی لی سکتی ہے ، والدین بچوں کی صد فیصدی ٹیکہ کاری یقینی بنائیں /اعجاز اسد

   80 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سرینگر میں کووڈ کیس صفر تک لانے کی ضرورت ،عوام نے ایس او پیز پر عمل کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا اسکول کھولنے کا حمتی فیصلہ سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی لی سکتی ہے ، والدین بچوں کی صد فیصدی ٹیکہ کاری یقینی بنائیں /اعجاز اسد

سرینگر تیزاب حملے میں چارج شیٹ چار یا پانچ دنوں میں دائر ہوگی،منشیات کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری / ایس ایس پی سرینگر
سرینگر/09فروری/سرینگر میں کووڈ کیسوں کو صفر تک لانے کی ضرورت کی بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ اسکول کھولنے کا حمتی فیصلہ سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں نے ایس او پیز پر مکمل طورپر عملدر آمد کرکے کووڈ کی تیسری لہر کو قابو کرنے میںکلیدی رول ادا کیا ہے ۔ ادھر ایس ایس پی سرینگر نے کہا کہ سرینگر تیزاب حملے میں چارج شیٹ چار یا پانچ دنوں میں دائر ہوگی۔ سی این آئی کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کے ہمراہ بدھ کو لالچوک سرینگرکا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر ہی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے کورونا معاملات میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے جس کیلئے میں سرینگر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے کورونا گائیڈ لائینز کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں رول ادا کیا۔اعجاز اسد نے کہا کہ ہر جگہ لوگوں کو ماسک لگائے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تیسری لہر کے متعلق پیش گوئیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنا ہے تاکہ کووڈ کیسوں کو صفر کی سطح تک پہنچایا جا سکے۔تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ سکولوں کے کھولنے کے بارے میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی بہت جلد فیصلہ لے گی۔ میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزاب دکانوں کے خلاف مہم آگے بھی جاری رہے گی۔ اس موقعہ پرایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ حول سرینگر میں 24سال کی دوشیزہ پر تیزاب حملے میں چار یا پانچ روز میں چارج شیٹ دائر ہوگی انہوں نے بنایا کہ ہمیں امید یے کہ کیس کی تحقیقات جلد مکمّل ہوگی ایس ایس پی نے مزید کہا کہ منشیات اور نارکوٹکس کے خلاف پولیس کی جنگ تیز ہے اور انہوں نے لوگوں سے بھی اس وباء کو ختم کرنے میں تعاون دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.