اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 62

کپوارہ میں تین منشیات اسمگلر گرفتار، 37 گرام براؤن شوگر ضبط: پولیس

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہائی گام علاقے میں 3 منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے37 گرام براؤن شوگر بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ پولیس نے ہائی گام علاقے میں شارتھ پورہ کراسنگ پر ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین بد نام زمانہ منشیات اسمگلروں کو دھر لیا۔بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت ماجد رحمان ولد عبدالرحمان خان ساکن گنڈسنہ ہائی گام، نثار احمد میر ولد ضیا میر ساکن کنتھ پورہ اور عطا محمد خان ولد جہانگیر خان ساکن ہلمت پورہ ہائی گام کے بطور کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 37 گرام براؤن شوگر جیسا مواد بھی بر آمد کیا گیا۔موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔دریں اثنا پولیس نے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں