ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

گلمرگ سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں شبانہ برفباری اور بارشوں درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر کمی درج ، آج سے موسم میں بہتری کا امکان / محکمہ موسمیات

   77 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے اگلے مرحلے کی پیشگوئی کی

سرینگر/08فروری/ شہر آفاق گلمرگ سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں شبانہ برفباری اور بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق مغرابی ہوائیوں کا اثر آئندہ 24گھنٹوں تک رہے گا اور 9 فروری کی شام سے موسم میں بہتری آئی گی ۔ سی این آئی کے مطابق بادشاہ چلہ کلان کے اختتام کے بعد چلہ خورد میں موسمی صورتحال مسلسل خراب بنی ہوئی ہے ۔ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرہلکی برفباری اور بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دوسرے علاقے میں شبانہ ہلکی بارشوں کے بیچ موسم ابر آلود ہوا جبکہ شہر آفاق گلمرگ اور پہلگام میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم ردرجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 9 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں موسم ابر آلو درہ سکتا ہے اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیںان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.