ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 52

کانگریس نہ ہوتی ‘‘ تو حالات بالکل مختلف ہوتے ، کانگریس پارٹی کا نام بدل دیں کورونا سے لڑکر انسانیت کی حفاظت کرنے میں بھارت نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ، ملک ترقی کی راہ پر گامزن /وزیر اعظم مودی

سرینگر/08فروری// راجیہ سبھا کے ایوان بالا میں کانگریس کانشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’ اگر کانگریس نہ ہوتی ‘‘ تو حالات بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ کورونا کے ساتھ کیسے لڑا جائے گا بھارت نے پوری دنیا کو سکھایا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کی حفاظت کرنے میں بھارت نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے جس پر بھارت کی پوری دنیا میں ستائش کی گئی۔اسی دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ بھاجہا سرکار نے ملک کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خواہش کے مطابق کچھ اہم فیصلے لئے ۔ انہوں نے کانگریس کا شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو ‘نیشن’ پر اعتراض ہے یعنی ‘نیشن’ اس کے تصور میں غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کو اپنا نام بدل کر ‘فیڈریشن آف کانگریس’ رکھ لینا چاہیے۔جب کانگریس کے ارکان سخت احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکلنے لگے تو وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت میں صرف سنانا ہی نہیں بلکہ سننا بھی ہے۔برسوں سے اْدیش دینے کی عادت کی وجہ سے کانگریس کو الفاظ سننے میں دقت محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی تشکیل دینے والے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے کہا تھا کہ انتظامی سہولت کے لیے ریاستوں کو تقسیم کیا جا سکتا ہے لیکن ملک مکمل طور پر ایک ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا ملک نئے موقع کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ آزادی کے 76ویں سال میں ہم داخل ہورہے ہیں۔ یہ کافی تاریخی وقت گزر رہا ہے۔ ہمیں اس سال کو حوصلہ کا سال بنانا ہوگا۔ جب ہم آزادی کی صدی منائیں تب ہمارا ملک کہاں کھڑا ہوگا اس کے لیے ہمیں آگے بڑھ کر کوششیں کرتی رہنی ہوگی۔پوری دنیا بھارت کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھ رہا ہے۔ جب میں مواقع کی بات کر رہا ہوں تو ممتاز ہندی شاعر میتھلی شرن گپت جی کی نظم پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اگر کورونا کے بعد صورتحال سے نہ نمٹتا تو بھیانک صورتحال ہو جاتی، ہر ایک نے یہ لڑائی لڑی اور ہر کامیاب ہوئے، اس لڑائی کا کریڈٹ کسی سرکار یا شخص کو نہیں جاتا بلکہ بھارت کو جاتا ہے۔۔ کورونا نے دنیا کے ساتھ بھارت کے رشتے مضبوط کیا۔ پوری دنیا میں فارمیسی کا ہب بن گیا ہے بھارت۔ 150 سے زائد ممالک میں ہم نے کورونا کی ویکیسن پہنچائی ہے۔ پوری دنیا بھارت کی ویکسین پاکر خوش ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں