حضرت سید میرک شاہ صاحب ؒکاشانی کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 60

خواجہ معین الدین چستی ؒکے عرس پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پیغام

سرینگر/7فروری/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خواجہ نواز، غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چستی ؒ کے 810ویں عرس مبارک پر ملک کے لوگوں خصوصاً برصغیر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا ،کہ حضرت خواجہ اجمیریؒ کی عظیم اور احسن ملی کوششوں کی بدولت لوگ جوق در جوق مشرف اسلام ہوئے۔ حضرت خواجہ چستیؒ کی پاک سیرت ، انمول اور لافانی تعلیم، جو قرآن وحدیث پر مبنی ہے اور تبلیغ دین کی بدولت ہی آج پاکستان ، ہندوستان، افغانستان ، مالدیپ، بنگلہ دیش اور شری لنکا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ حضرت چستیؒ کی درگاہ پر جنوبی ایشا، برصغیر خاص کر ہند پاک کے لاتعداد لوگ ہمیشہ حاضری دیتے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس بابرکت درگاہ پر اپنے بندوں کی نیک دعائیں قبول کرتا ہے۔ حضرت خواجہ اجمیریؒ کو سلطان الہند کے مبارک نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ برزگان دین ، اولیا کرام کی درگاہیں ہماری اسلامی تہذیب وتمدن کے گہوارے رہے ہیں اور دلوں کے سکون بھی۔خواجہ اجمیریؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور غیر مسلموں کیلئے بھی روشنی کا مینار ۔ عرس مبارک پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہند کے عوام خصوصاً مسلمانِ برصغیر کو مبارک باد پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ حضرت چشتیؒ کی طرح خطہ کشمیر میں اسلام کی آبیاری بانی اسلام کشمیر میر سید علی ہمدانیؒ نے کی اور جن کی بدولت اہل کشمیر اسلام کی عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ صنعت وحرفت بھی حاصل ہوئی ۔ پارٹی لیڈران علی محمد ساگر، ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، شریف الدین شارق، میاں الطاف احمد اور محمد شفیع اوڑی نے بھی عرس مبارک پر ملک کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کیا ہے۔ اسی دوران پارٹی کے سینئر لیڈر عرفان احمد شاہ نے عرس مبارک حضرت بابا رحمت اللہ صاحبؒ برتھنہ قمرواری کے سلسلے میں عقیدتمندوں کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں