سرینگر /07فروری /کورونا وائرس کی تیسری لہر کے چلتے جموں کشمیر میں دوگھنٹوں پر مشتمل ہفتہ وار کورونا کرفیو کے بعد سوموار کووادی کے تمام علاقوں میں معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئی جس کے ساتھ ہی دکانیں کھل گئی جبکہ سڑکوںپر ٹریفک بھی رواں دواں تھاجس کے نتیجے میں بازار وں میں رونق لوٹ آئیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کورونا کرفیو کے دو روز بعد سوموار کو معمول کی زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹ آئیں ۔54گھنٹوں تک مسلسل ہفتہ وار کووڈ کرفیو کے بعد سوموار کی صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںکاروباری و تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے ہوئی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پرچلنے کی اجازت دی گئی ۔ جموں کشمیرانتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق کورونا کرفیوکے بعد سوموارکے روز بازاروں میں دکانیں کھل گئیں اور سڑکوں پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بحال ہوئی۔سوموار کی صبح سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع میںدکانیں کھل گئی جبکہ ساتھ ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل بحال ہونے کے ساتھ ہی رونق لوٹ آئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ آئی جبکہ سڑکوںپر ٹریفک بھی رواں دواں تھا ۔ادھر وادی کے شمال و جنوب میں کاروبار بحال ہوا اور دکانیں کھول دی گئیں۔ تاہم ریڈزون والے علاقوں میں ہر طرح کے معمولات ٹھپ تھے۔وادی کے تمام اضلاع میں سوموار کی صبح سے ہی تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی جبکہ سڑکوںسے ٹریفک کی نقل و حمل بھی رواں دواں تھی ۔
50