45

20 جنوری کوجمہ لٹا سرینگر میں جھلس گیا شخص زندگی کی جنگ ہار گیا مزیددو افراد کی حالت ابھی بھی نازک، علاج ومعالجہ جاری

سرینگر/ 07فروری/20جنوری کو جمہ لٹہ نوکدل کے علاقے میں آگ کی واردات کے دوران جھلس گیا 48سالہ شخص ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔مرنے والوں کی تعداد دو تک جاپہنچی ،جبکہ مزیددو افراد ابھی بھی اسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق بیس جنوری کو جمہ لٹہ سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونماء ہوئی جسکے دوران کئی دوکان مکان خاکستر ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کاسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ا ٓگ بجھانے کی کارروائی کے دوران چار افراد کے جھلس جانے کی اطلاع ملی تھی جنہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیاگیا۔20دنوں تک ایس ایم ایس ایچ اسپتال میں مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد 48سالہ شخص عبدالعزیز زخموں کی تاب نہ لاکرزندگی کی جنگ ہار گیا،جبکہ ماجد کی حالت اسپتال میں ہنوز نازک بنی ہوئی ہے تاہم دو زخمیوں کومرہم پٹی کے بعد گھرجانے کی ہدایت دی گئی تھی ۔آگ کی اس ہولناک واردا ت کے دوران ایک خاتون جھلس کرلقمہ اجل ہوئی ہے ۔48سالہ شخص کی نعش جب ا سکے آبائی گھر پہنچا دی گئی تو وہاں کہرم مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں