روز گار کے وسائل آمدانی میں اضافے کے لئے کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی خدمات قابل قدر شہد،چین سٹچ ،وڈ کارونگ کوبین الاقوامی بازار فراہم کرنے کی راہ پرگامزن /ڈاکٹرحنا شفیع بٹ 56

روز گار کے وسائل آمدانی میں اضافے کے لئے کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی خدمات قابل قدر شہد،چین سٹچ ،وڈ کارونگ کوبین الاقوامی بازار فراہم کرنے کی راہ پرگامزن /ڈاکٹرحنا شفیع بٹ

سرینگر/ 07فروری/اجموں وکشمیر میںبیروز گاری کے خاتمے شہد کی پیداوار میں اضافہ بین الاقوامی بازار فراہم کرنے گھریلوں صنعتوں کو فروغ دینے کے سلسلے میںکھادی اینڈ ولیج محکمہ کے اقدامات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے نائب چیئر مین کھادی اینڈ ولیج بورڈ نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی رقومات سے جموں وکشمیر میں بیروز گاروں کوروز گار اور جموں وکشمیر کی پشتنی کام کو فروغ دیاجارہاہے ۔اے پی آئی کے مطابق جموں وکشمیر میں کھادی اینڈ ولیج بورڈ محکمہ کولوگوں کی ترقی کاضامن قرار دیتے ہوئے کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی نائب چیئر مین ڈاکٹرحنا شفیع بٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں شہد کی پیداوار اس سے بین الاقوامی بازار فراہم کرنے کے لئے تین کروڑ 26لاکھ کاپروجیکٹ منظور کیااورا س پروجیکٹ کے تحت شہدکی مکھیاں پالنے والوں کو تربیت اور شہد کی مکھیاں پالنے کے بارے میں جدید جانکاری فراہم کی جاتی ہے، جبکہ شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو کلسٹر یونیورسٹی میں تربیت کے ساتھ ساتھ شہد کی اعلیٰ پیداوار کی جانکاری فراہم کی جاتی ہے او ران کلسٹروں کے ذریعے شہد کو بین الاقوامی بازار فراہم کرنے کے لئے بھی محکمہ کے تعاون سے اقدامات اٹھائے جاتے ہے ۔انہوںنے کہاکہ کہ پچھلے تین برسوں کے دوران جموںو کشمیر میں کھادی اینڈولیج نے شہد کی مکھیاں پالنے کے 15سو یونٹ قائم کئے اسکے علاوہ جموں وکشمیرمیں سوزنی ،چین ٹیک وڈ کارونگ کے کام کو فروغ دیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ کھادی اینڈولیج بور ڈکی جانب سے غربت کے خاتمے روز گار کے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہے درمیانہ داری بد عنوانی کے طریقہ کار کوختم کیاگیاہے خواہش مندافراد محکمہ کے ساتھ خود رابطہ قائم کرتے ہے اور یونٹ قایم کرنے کے لئے انہیں محکمہ کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کھادی اینڈولیج بور ڈکی جانب سے پچھلے تین برسوں کے دوران بڑی تعداد میں یونٹ قائم کئے گئے جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوانوں کوروز گاراور اپنی آمدانی بڑھانے کاموقع ملا۔کھادی اینڈولیج بور ڈکی ڈپٹی چیئرمین کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی جموں وکشمیر میں کھادی اینڈولیج بور ڈکی کار کردگی کاخود جائزہ لے رہے ہے ۔ انہوںنے اس بات کی تلقین کی کہ برڈ کی جانب سے جموںو کشمیر میں چھوٹے صنعتی یونٹ روز گار کے وسائل پیدا کرنے اور آمدانی کے وسائل بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ جموںو کشمیرکے نوجوانوں کواپنے ٹانگوں پرکھڑا ہونے کاموقع ملے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں