ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

بھارت دنیا کاسب سے بڑا جمہوری ملک عدم رواں داری کے معاملے پردنیا خفا صدر ہندکے خطبے میں کئی اہم معاملات نظرانداز کر دیئے گئے ،سرکار وضاحت پیش کریں/آنند شرما

   93 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

بھارت دنیا کاسب سے بڑا جمہوری ملک عدم رواں داری کے معاملے پردنیا خفا صدر ہندکے خطبے میں کئی اہم معاملات نظرانداز کر دیئے گئے ،سرکار وضاحت پیش کریں/آنند شرما

سرینگر/ 07فروری/بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ جوظلم ملک میں ڈھائی جارہے ہے اس سے ملک کی شبہ کو نقصان پہنچا ہے دنیا بھر میں ملٹی کمپنیوں کے ذمہ دار بھارتی باشندے رواں داری اور اقلیتوں پر ہو رہے ظلم ستم کوناقابل برداشت قرر دے رہے ہے ۔صدر ہند کے خطاب میں کئی اہم معاملوں کونظراندزا کیاگیاجو اس بات کی عکاسی ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کو صدر ہند کے خطاب میں شامل کیاجاتاہے اور اگریہ سلسلہ جاری رہاتو ملک کمزور ہوگا اور بھارت نے دنیا میں جوایک پہچان بنائی تھی وہ متاثر ہوگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق راجیہ سبھا میں صدر ہند کے خطبے کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے حزب اختلاف کے لیڈ رآنند شرما نے ملک کی موجودہ صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھارت دنیاکا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے وہی اقلیتوں کازندہ رہنا مشکل بنادیاگیاہے ۔حزب اختلاف کے لیڈر نے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں اقلیتوں کے ساتھ پیش آ ئے واقعات کوملک کی جمہوریت اور لوگوں کے طاقت کاسر چشمہ ہونے کی دلیل پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدم رواں داری کی طرز عمل پر دنیابھر میں بھارت کونشانہ بنایاجا رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ آج دنیا جڑی ہوئی ہے کچھ بھی چھپانے کی طاقت نہیں ہے اور سرکار کی جانب سے جو طرز عمل اختیار کیاگیاہے دنیامیں اس کوپسند نہیں کیاجاتاہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈ راد شرما نے کینڈا سوزر لینڈ سمیت کئی ممالک کانام لیتے ہوئے کہاکہ ان ممالک نے بھارت میں عدم رواں داری کوناقابل برداشت قرار دیاہے اور مطالبہ کیاکہ ظلم جبر بند کیاجانا چاہئے اور لوگوں کی آواز کوسنا جائے۔انہوںنے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ دو کروڑ پچاس لاکھ کے قریب بھارتی شہری مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دے کرملک کوسالانہ 87ملین ڈالر کازر مبادلہ روانہ کرتے ہے جوملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتہائی لازمی ہے تاہم کئی ملٹی پل کمپنیوں کے ذمہ داروں نے بھارت کے طرز عمل پرفکر مندی کااظہار کیاکانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ دنیا مسلسل بھارت پر نظررکھے ہوئے ہے اور حیرانگی اس بات کی ہے کہ صدر ہند کے خطبے میں کئی اہم معاملات شامل نہیں کئے گئے ،بلکہ سب کاساتھ سب کاوکاس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی نعروں کوبھی اُجاگر کیاگیاہے ۔حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ مرکزی سرکار کوچاہئے کہ وہ صدر ہند کے خطبے پر جواب دینے کے دوران ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ستم عدم رواں داری کے بارے میں اپنی وضاحت پیش کرے اور ملک کو جس سنگین صورتحال کااس وقت سامناہے ا سے نمٹننے کے لئے کیااقدات اٹھائیں گئے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.