ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

حد بندی کمشن کا عبوری رپورٹ دیوانے کا خواب ،لوگوں میں اضطراب اور انتشار کمشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کرکے حتمی رپورٹ ایسی ہوجموںو کشمیرکے لوگوں کوقابل قبول ہو/غلام نبی آزاد

   64 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

حد بندی کمشن کا عبوری رپورٹ دیوانے کا خواب ،لوگوں میں اضطراب اور انتشار کمشن کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کرکے حتمی رپورٹ ایسی ہوجموںو کشمیرکے لوگوں کوقابل قبول ہو/غلام نبی آزاد

سرینگر/ 07فروری/حد بندی کمشن کی عبوری رپورٹ کو سختی کے ساتھ خارج کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس رپورٹ نے نئے تنازعات کھڑے کردیئے کمشن کومزیدتین ماہ کاوقت لے کر لوگوں کی خوا ہشات امُنگوں اور ٓارزؤں کے مطابق اپنی اپنی رپورٹ سامنے لانی چاہئے 25برسوں کے بعد اگر نتائج نہ نکلے تو اس حدبندی کامطلب کیا،جس طرح سے حدبندی کمشن نے اپنی عبور ی رپورٹ سامنے لائی ہے اس نے عام لوگوں کو حیرانگی میں مبتلاکردیاہے اور کمشن نے سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں غیرسرکاری تنظیموں انجمنوں کی جانب سے پیش کی گئی تجویزات پر دو فیصد بھی عمل نہیں کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق حدبندی کمشن کی عبوری رپورٹ کودیوانے کے خواب سے تعبیر کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموںو کشمیرکے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے عبوری رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا کہا اسے انتشار کے سوااور کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے اور حد بندی کمشن کے اس رپورٹ نے کئی اور تنازاعات کوکھڑا کیاہے جموں وکشمیر اس وقت پہلے ہی کئی تنازعات جن میں جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے اور ا سکودوبارہ بحال کرنے سٹیٹ ہڈ کوبحال کرنے بیروز گاری کے خاتمے بیرون ریاستوں کے باشندوں کوزمین فروخت کرنے بڑھتی ہوئی بیکاری تعمیروترقی کے فقدان کے مسائل سے دو چار ہے۔ لوگوں کوپچھلے دو برسوں کے دوران کئی طرح کے مشکلات کاسامناہے اور حدبندی کمشن نے ایسی عبوری رپورٹ سامنے لائی جس نے ایک اور ایسے تنازعے کو کھڑا کردیا جس سے لوگوں میں اختلافات شدت کے ساتھ سامنے آئینگے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ حدبندی کمشن نے اسمبلی حلقوں میں جوبدلاؤ اور پارلیمانی حلقوں میں دوسرے علاقوں کوشامل کرنے کاجوطریقہ کار اور عبوری تجویز سامنے لائی ہے وہ لوگوں کو قا بل قبول نہیں ہے اور اس عبوری رپورٹ نے مزیدکئی سوالات کھڑے کردیئے ۔پچیس برسوں کے بعد جموںو کشمیرکے لوگوں کویہ موقع ملاتھا کہ ان کے جزبات احساسات اُمنگوں آرزؤں کی ترجمانی ہوگی تاہم حدبندی کمشن نے لوگوں کواس قدر مایوس کردیاہے کہ وہ اس بارے میں اپنے خیالات کابر پوراظہار کررہے ہے ۔سابق وزیرعلیٰ نے کہا کہ حدبندی کمشن کوچاہئے کہ وہ مزید تین ماہ کی توسیع کرائے اور ایک ایسی مفصل رپورٹ سامنے لائے جو جموں وکشمیرکے لوگوں کوقابل قبول ہو اور جموں وکشمیرکے لوگوں میں کسی بھی طرح کاانتشار پیدا نہ ہوجائے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.