سری نگر:۷، فروری//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سوموار کو جموں وکشمیر سنگل ونڈو پورٹلhttp://singlewindow.jk.gov.inاور اس کا نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کیساتھ انضمام کا آغاز کیا۔ 130 صنعتی خدمات کو سنگل ونڈو سسٹم پر آن لائن کیا گیا ہے اور اس سال 160 سے زائد خدمات کو مربوط کیا جائے گا۔جموں و کشمیر پہلا مرکزی زیرانتظام علاقہ ہے جسے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔جے کے ین ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم کم سے کم ریگولیٹری تعمیل کے بوجھ کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی کی آسانی کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ نئی صنعتی ترقی کی اسکیم کے آغاز کے بعد سے پچھلے ایک سال میں، ہماری پالیسیوں نے جموں کشمیر کو صنعتوں اور خدماتی اداروں کے لیے زیادہ مسابقتی اور زیادہ منافع بخش بنانے کے لئے تیار کیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزیدکہاکہ ہم جموں کشمیر کو ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے جال میں جوڑ رہے ہیں اور اپنے ریگولیٹری اداروں اور نظاموں میں عالمی بہترین طریقوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم رئیل اسٹیٹ، باغبانی اور سیاحت سمیت متحرک شعبوں کی ترقی پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں۔ایل جی آفس سے کئے گئے ٹویٹ میں کہاگیاکہ صنعت کاری میں برسوں کی خراب کارکردگی کے بعد، جموں کشمیر اپنی ترقی کی رفتار میں ایک نئے مرحلے پر ہے۔ ایل جی جموں و کشمیر کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ ہم صنعتی ماحولیاتی نظام کو اس انداز میں مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں کہ جموں کشمیر میں ہمارے معاشرے کے تمام طبقوں کو فوائد پہنچیں۔
13