کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی 58

سری نگر تیزاب حملہ کیس کی تفتیش وتحقیقات تقریباًمکمل: آئی جی پی کشمیر

غلط بیانی کے بعدمرکزی ملزم نے سب سچ اُگل دیا:ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال
سری نگر:۷، فروری//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمارنے سوموار کوکہاکہ جموں و کشمیر پولیس سرینگر کے حالیہ تیزاب حملہ کیس میں جلد ہی ایک نابالغ سمیت تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی تاکہ ان کیلئے مثالی سزا کو یقینی بنایا جا سکے اور اس طرح کے ’’وحشیانہ‘‘ رجحانات رکھنے والوں میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔آئی جی پی کشمیرنے لڑکیوں اور ان کے والدین سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی اُن کا پیچھا کر رہا ہے یا ہراساں کر رہا ہے تو بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔متاثرہ لڑکی کو پیر کوے روزخصوصی علاج کیلئے چنائی (تامل ناڈئو) کے آنکھ کے اسپتال بھیجا گیا ۔متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، دستاویزات کا ایک اہم حصہ جس سے پولیس کو چارج شیٹ داخل کرنے میں مدد ملے گی، ہفتہ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔جے کے ین ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے میڈیاکوبتایا کہ تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور ’ہم جلد ہی اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرکے عمل کو مکمل کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’تفتیش پیشہ ورانہ اور سائنسی طریقے سے کی جا رہی ہے تاکہ اسے ایک فول پرئوف کیس بنایا جا سکے تاکہ مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جا سکے اور ایسے وحشیانہ رُجحان رکھنے والے عناصرکے حوصلے پست ہوں‘۔آئی جی پی کشمیر نے لڑکیوں اور ان کے والدین سے اپیل کی کہ اگر کوئی شرپسند ان کا پیچھا کر رہا ہے یا ہراساں کر رہا ہے تو ابتدائی مرحلے پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔یکم فروری کے واقعے کی تحقیقات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سری نگر) راکیش بلوال نے کہاکہ جیسے ہی ہمیں (واقعہ کے بارے میں) اطلاع ملی، ایک خصوصی ٹیم فوری طور پر تشکیل دی گئی اور ہم چونکا دینے والے واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے ملزم کے پہنے ہوئے کپڑوں کی تفصیلات پولیس کوبتائیں۔ ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم ملزم کی رہائش گاہ پر پہنچی اور ان کپڑوں کو بستر کے گڑھے میں چھپائے ہوئے پایا۔ابتدائی طور پر مرکزی ملزم نے سلفیورک ایسڈ کی خریداری پر پولیس کو غلط جوابات دئیے۔ آخر کار اس نے اُس دکان کا نام بتایاجہاں سے اسے تیزاب ملا، اس دکان کو تیزاب کے ذخیرہ اور فروخت سے متعلق سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سری نگر) راکیش بلوال نے کہاکہ ابتدائی طور پر، مرکزی ملزم نے تیزاب کی خریداری کے بارے میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہمیں گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ اُس نے اسے گھر میں موجود اپنے انورٹر کی بیٹری سے نکالا ہے، لیکن اس کی رہائش گاہ کی تلاشی نے اس کے دعوے کی نفی کر دی۔ایس ایس پی سری نگرنے کہاکہ آخر میں، ملزم نے ہمیں اپنے دوست کا نام بتایا جو ایک ورکشاپ میں کام کرتا تھا اور پولیس ٹیم نے اسے بھی پکڑ لیا۔راکیش بلوال نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس علاقے کے آس پاس کی دکانوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا تاکہ اس کیس میں مجرموں کو پکڑا جا سکے۔ خیال رہے یکم فروری کو، ایک نوجوان نے مبینہ طور پر ایک 24 سالہ دوشیزہ پر اس وقت تیزاب پھینک دیا جب لڑکی نے اس کی شادی کی تجویز کو ٹھکرا دیا۔شہرکے وانٹہ پورہ حول علاقہ میں پیش آئے اس المناک واقعے نے پورے سری نگر کو ہلا کر رکھ دیا اور معاشرے میں بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں