60

بارہویں جماعت امتحانی نتائج کا اعلان دو یا تین روز میںمتوقع

دسویں جماعت کے امتحانی نتائج اس کے بعد منظر عام پر لائے جائیں گے / بورڈ حکا م
سرینگر /07فروری / دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکر وادی کشمیر میں گرم افواہوں کے بیچ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ امتحانی نتائج کے اعلان میں ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے اور ممکنہ طور پر 12جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان دو یا تین دنوں کے اندر اندر کیا جائے گا جبکہ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان اس کے بعد کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق ماہ نومبر اور دسمبر میں منعقد ہ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکرآئے روز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کے نتیجے میں نہ صرف امید وار بلکہ ان کے والدین بھی تذبذب کے شکار ہو گئے ہیں ۔ آئے دن سوشل میڈیا کی وئب سائٹوں پر امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکر مختلف تاریخوں کی بات کی جا رہی ہے جبکہ کبھی کبھی یہ باتیں بھی پھیلائی جا رہی ہے کہ ابھی یا شام کو امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے نتیجے میں طلبہ کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ادھر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تمام افواہوں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی امتحانی نتائج کے اعلان میںمزید کچھ وقت درکا ہے ۔ بورڈ کے ایک سنیئر آفیسر نے سی این آئی کو بتایا کہ پہلے بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر دو یا تین روز کے اندر اندر امتحانی نتائج 12ویں جماعت کیلئے منظر عام پر لائیں جائیں گئے جس کے بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور آئندہ کیلئے پڑھائی پر دھیان دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں