اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 54

سرینگر ہوائی اڈے سے سی آئی ایس ایف کا جوان حراست میں تھیلے سے کارتوس برآمد، اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

سرینگر/05فروری/سرینگرہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کے ایک جوان کو حراست میں لیا گیا ہے سرینگر ہوائی اڈے پر اس کے بیگ سے کارتوس برآمد ہونے کے بعد جوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس کی یونٹ کو جوان کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کے ایک جوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے بیگ سے دو کارتوس برآمد کئے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ فوجیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ہوائی اڈے پر اسکریننگ کے دوران سی آئی ایس ایف کے ایک جوان کے بیگ میں سے انساس رائفل کے دو کارتوس ملے۔ اسے پوچھ گچھ کے لیے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ اس کی شناخت سی آئی ایس ایف یونٹ پی جی سی ایل واگورا پہارو کے ڈرائیور کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اس وقت نوگام واگورا پہاڑو میں تعینات ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اسے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے وہاں اتھارٹی لیٹر پیش کر دی جس کے بعد اسکو رہا کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں