52

شہر سرینگر میں بے گھر لوگوں کے لئے شلٹر ہوم تعمیر کرنے کامرکزی حکومت نے فیصلہ کیا پانتھ چوک میںآنے والے تین ماہ کے دوران شلٹرہوم مکمل کرکے لوگوں کو بسایاجائیگا /سرکار

سرینگر/ 05فروری/شہر سرینگر میںبے گھر لوگوں کے لئے مرکزی امداد کے ذریعے شلٹر ہوم تعمیر کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اور اس ضمن میں سرینگر میونسپل کارپوریشن اربن ہاوسنگ ڈیولپمنٹ نے پانتھ چوک سرینگر کے علاقے میں اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔شلٹرہوم میں بے گھر خواتین اور مردوں کے لئے رہائش کا انتظام کیاجائیگا اور وادی کشمیرمیں بے گھر افراد کے لئے گنگ ُبگ کے علاقے میں باضابطہ طور پر رہائشی مکان تعمیر کئے جائینگے ۔اے پی آئی نیوز ڈیسک کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے بین انڈیااسکیم کے ذریعے بے گھر لوگوں کے لئے گھر بنانے کامنصوبہ ہاتھ میں لیاگیاہے ۔سال 2021میں مرکزی حکومت نے سرینگر میونسپل کارپوریشن اور اربن ہاوسنگ ڈیولپمنٹ کو ہدایت کی تھی کہ شہرسرینگر میں بے گھر لوگوں کی تفصیلات فراہم کی جائے تاکہ ان کے لئے رہائش کاانتظام کیاجاسکے ۔سرینگر میونسپل کارپوریشن نے جب سروے کاکام کیااور مرکزی حکومت کورپورٹ پیش کی جس میں کار پوریشن نے انکشاف کیاکہ سرینگر میں کوئی بے گھر نہیں ہے اور یہاں سبہی لوگوں کے سر پرچھت ہیں۔مرکزی حکومت کوجب جانکاری ملی تو وہ حیران ہوگئی کہ زمینی سطح پرجو اطلاعات موصول ہورہی ہے وہ کچھ اور ہے اور ذمہ دا رادارہ اس بات کاانکشاف کررہاہے کہ سرینگر میں ایساکو ئی فرد نہیں ہے جسکے پاس گھر نہیں ہے ۔مرکزی حکومت نے سرینگر میں بے گھر افراد کوڈھونڈ نکالنے کے لئے ایک اور ایجنسی کویہ کام سونپ دیاجس نے باریک بینی سے بے گھر افراد کے بارے میں جانکاری جمع کرنا شروع کی اور مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں اس ایجنسی نے دعویٰ کیاکہ ایسے 14افراد ہے جوبے گھر ہے اور ایسے افراد سڑکوں، مسجدوں، مندروں، گردواروںیا شڈوں میں رات گزارتے ہیں ۔مزکورہ ایجنسی کی جانب سے جانکاری فراہم کرنے کے بعد سرکار نے شلٹر ہوم تعمیر کرنے کافیصلہ کیااور اس سلسلے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن اور اربن ہاوسنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کواراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔متعلقہ اداروں نے پانتھ چوک علاقے میں اراضی کی نشاندہی کی جہاں اب مرکزی معاونت کے ذریعے شلٹر ہوم تعمیر کیاجائیگا ڈی پی آر مکمل کیاگیاہے سرکار نے رقومات فراہم کی ہے اس شلٹرہوم میں خوا تین کے لئے الگ اور مردوں کیلئے الگ رہنے کی گنجائش ہوگی ۔سرکار گنگ بُگ کے علاقے میں بے گھر افراد کے لئے گھر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے جب تک اس علاقے میں گھرتعمیر کئے جائینگے تب تک سڑکوں پر مندروں ،مسجدوں ،گرواروں میں رات گزارنے والے لوگوں کوشلٹرہوم منتقل کیاجائیگا تاکہ وہ باعزت طور پراپنی زندگی گزار رسکے۔شلٹرہوم میں ہراس شخص کورہنے کی اجازت ہوگی جوبے گھرہیں تا ہم سرکا رنے یہ بات صاف نہیں کردی کہ اس میں صرف جموںو کشمیرمیں تعلق رکھنے والے لوگوں کورہنے کاحق ہوگا یا ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ رہتے ہے اور یہاں کرایہ پر رہنے کے علاوہ کھیموں جھونپڑیوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں انہیں بھی اس شلٹرہوم میں رہنے کاحق ہوگا یانہیں ۔سرکار نے جنگی بنیادوں پر شلٹرہوم تعمیر کرنے کافیصلہ کیاہے اور آنے والے تین ماہ کے دوران شلٹرہوم کومکمل کیاجارہا ہے تاکہ بے گھرافرادشلٹرہوم میں اختیار کرسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں