46

جموں کشمیر میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ، ریکٹر سکیل پر شدت 5.7ریکارڈ زلزلے سے چرار شریف میں واقع علمدار کشمیر ؒکے آستان عالیہ کے مینار کا تاج خم ہوگیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی لیفٹیننٹ گورنر سے بات ، زلزلے کے بعد صورتحال کی جانکاری لی
سرینگر/05فروری/وادی کشمیر میں سنیچروار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7درج کر لی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی تھی ۔ ادھر زلزلے کے نتیجے میں وسطی کشمیر کے چرار شریف علاقے میں واقع علمدار کشمیر حضرت نورالدین نورانی ؒکے آستان عالیہ کے مینار کا تاج خم ہوگیا جس سے اس کی اصلی شکل بدل گئی۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں سنیچروار کی صبح قریب 9بجکر 45منٹ پر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7درج ہوئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی تھا ۔ تھا۔زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے اور کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔ ادھر زلزلے کے نتیجے میں وسطی کشمیر کے چرار شریف علاقے میں واقع علمدار کشمیر حضرت نورالدین نورانی ؒکے آستان عالیہ کے مینار کا تاج خم ہوگیا جس سے اس کی اصلی شکل بدل گئی۔شدید زلزلے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کر کے زلزلے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مودی نے سنہا کو فون کیا تاکہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں