Nidae Kashmir:- Best News Service | Fresh News | Latest News| Kashmir Updates

ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

18 مارچ 2023 پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری دارالعلوم نعیمیہ بھینچھ سے بارہ.

18 مارچ 2023 پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر.

پنچایتی نمائندگان و فرنٹ لائن کارکنان کو معاشرے میں بچوں کے تحفظ و محفوظ.

کھلی دھوپ نکلنے سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری ، شبانہ سردیوں کی لہر جاری

   189 Views   |      |   Monday, March, 20, 2023

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

لوگوں کو کڑاکے کی سردی سے راحت نصیب تاہم سیاحتی مقامات میں سردیوں کا قہر جاری
8 فروری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے ،کہیں کہیں ہلکی برفباری یا بارشیں ہوسکتی ہیں/ محکمہ موسمیات
سرینگر/05فروری/چلہ خرد کے ایام میں دن میں اچھی خاصی دھوپ نکلنے سے جہاں دن کے درجہ حرارت میںکافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت بھی نقطہ منجمند سے نیچے رہنے کا سلسلہ جار ہے اور سیاحتی مقامات میں رات اور دن میں سردیوں کا قہر جاری ہے۔ اسی دورا ن محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی میں 8 فروری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر وادی کے دو سرے اضلاع میں دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے بیچ دن اوررات کے درجے حرارت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میںلوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ سرینگر میں اگر چہ صبح لوگوں نے کھلی دھوپ کا نظارہ کیا تاہم یخ بستہ ہواؤں کے نتیجے میں یہاں کا موسم بھی سرد ہی محسوس کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ میں کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے جس سے رات بھر سردی محسوس کی گئی۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے وسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دھر وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام کے دوران بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

18 مارچ 2023 پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری دارالعلوم نعیمیہ بھینچھ سے بارہ مارچ کو دس حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی.

18 مارچ 2023 پونچھ//ندائے کشمیر/ماجد چوہدری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز کے ذیلی دفتر راجوری نے آج.

پنچایتی نمائندگان و فرنٹ لائن کارکنان کو معاشرے میں بچوں کے تحفظ و محفوظ طرزِ عمل کے متعلق تربیت دی گئی 18 مارچ 2023 پونچھ//ندائے.

بڈگام /ڈاکٹر محمد ادریسگورنمنٹ ڈگری کالج چراری شریف میں بڈ شاہ کلچرل آرگنائزیشن وتھورا کے زیر اہتمام ایک پروقار.

تمام محکموں و سرکاری کوارٹرز کے رہائشیوں سے بقایا جات بجلی کرایہ کو جلد ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔ پونچھ/ندائے کشمیر/ماجد.