ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

نیشنل کانفرنس کی طرف سے حدبندی کمیشن کا مجوزہ مسودہ مسترد کمیشن کاقیام غیر قانونی، حدبندی کا طریقہ ایک منصوبہ بندسازش/نیشنل کانفرنس

   65 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سی سی ٹی وی تاجروں اور کاروباریوں کو نصب کرنے کا حکم تاناشاہی پر مبنی

سرینگر/05فروری/نیشنل کانفرنس نے حدبندی کمیشن کی طرف سے ایسوسی ایٹ ممبران کیلئے دستیاب رکھے گئے ورکنگ پیپر کے مسودے یکسر مسترد کردیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق پارٹی کے ترجمان نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس مجوزہ مسودے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور پارٹی تجویز کردہ مسودے پر مکمل تبادلہ خیالات اور اس کے مضرات پر بات کرنے کا وقت ملنے کے بعد ایک تفصیلی جواب پیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا روز اول سے ہی یہ موقف رہاہے کہ حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی ہے کیونکہ جس جموںوکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے تحت اس کا قیام عمل میں لایا گیاہے اُس کی جوازیت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس کیلئے سپریم کورٹ نے ایک آئینی بنچ بھی قائم کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کی حدبندی نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ سپریم کورٹ کی توہین کے مترادف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے کشمیرکیلئے ایک اور جموں کیلئے 6نشستوں کی سفارش کرکے آئین کی دھجیان اُڑانے کیساتھ ساتھ جمہوریت کا بھی قتل کیا ہے اور جس طرح سے کشمیر میں نشستوں کی نئی حدبندی کی تجاویز دی گئی ہے اُس طریقہ کار سے صاف طور پر ایک منصوبہ بند سازش کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2011کی مردم شماری کے مطابق کشمیر کی آبادی جموںسے 10لاکھ کے قریب زیادہ ہے اور اس حساب سے کشمیر کیلئے 51جبکہ جموں کیلئے39نشستوں کا قیام عمل میںلانا مقصود تھا لیکن یہاں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کو روند کر بی جے پی کے ایجنڈا کے مطابق حدبندی کی گئی ہے اور کشمیر کی 10لاکھ کی آبادی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیاہے۔ انہوںنے کہا کہ حد بندی کمیشن نے جو طریقہ کار اختیار کیاہے وہ آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔ انہوںنے سوال کیاکہ مرکزی حکومت کب تک طاقت کے بلبوتے پر جموںوکشمیرکے عوام کے حقوق سلب کرتی رہے گی اور جموںوکشمیر خصوصاً وادی کے عوام کو کس حد تک بے اختیار کیا جائے گا؟۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.