ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات.

خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد جموں وکشمیر امن ترقی خوشحالی کی راہ پرگامزن لوگوں کوروز گار بہم پہنچانے بیروز گاری کے خاتمے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرکاری وعدہ بند /راج ناتھ سنگھ

   59 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

بھارت نے ہمیشہ سے امن کو ترجیح دی ہے

سرینگر/ 05فروری/ جموں وکشمیر میں امن ترقی خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عسکریت کوکچلنے جموں وکشمیر میں حالات کوبہتربنانے لوگوں کے مسائل کاازالہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت وعدہ بندہے 370کی منسوخی ملک کے مفاد میں ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے حقائق کو جھتلا رہے ہیں حقیقت یہی ہے کہ 370اور 35Aکو ہٹانے سے جموں وکشمیر کو ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح دور جدید کے چلینجوں کے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا۔اے پی آ ئی کے مطابق اترپردیش میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر کی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں لوگ امن ترقی خوشحالی کی طرف رواں دواں ہے اور مرکزی حکومت عوامی مسائل روز گار کو بہم پہنچانے غربت کے خاتمے تعمیر وترقی کویقینی بنانے کے لئے وعدہ بند ہے ۔وزیردفاع نے کہا کہ جموںو کشمیر سے دفعہ 370-35Aکاخاتمہ اس لئے لازمی تھا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت اور علیحدگی پسندی کاروح جان سنگین ہوتا جارہاتھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک پردھان ایک نشان ایک ودھان کے اپنے موقف کوپورے ملک میں نافز کرنے کے حق میں ہے اور جموںو کشمیرکواس سے علیحدہ نہیں رکھاجاسکتاہے ۔وزیر دفاع نے عسکریت اور علیحدگی پسندی کے روح جان کوختم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو اہمیت کاحامل قرا ردیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں اب لوگ اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ دفعہ 370دوبارہ بحال ہونے والا نہیں ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جموں وکشمیر میں اس درجے کودوبارہ بحال کرنا ناممکن ہے ۔وزیر دع نے کہاکہ بھارت کسی کی جارحیت کوقبول کرنے والا ملک نہیں ہے اور جارحیت کاجواب جارحیت سے ہی دیاجائیگا ۔ملک کے ساتھ جموںو کشمیر کوجوڑ دیاگیاہے اور ملک کے عوام کواس بات پر فخر ہے کہ چھ دہائیوں کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے خصوصی درجے کو منسوخ کرنے کے بعد جموںو کشمیرکوبھارت میں پوری طرح سے ضم کردیاہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.

ملک پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے/وزیر اعظم نریند مودی نئی دہلی، 19 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان.