زاکورہ جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کولگام اور پلوامہ سے جنوبی کشمیر سے اب جنگجو سرینگر کا رخ کرتے ہیں ، ان کے خلاف کارورائی جاری صحافی فہد شاہ کے خلاف تین کیس درج ، وہ عسکریت پسندی کو بڑھائوا دینے میںملوث / آئی جی پی کشمیر 47

زاکورہ جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کولگام اور پلوامہ سے جنوبی کشمیر سے اب جنگجو سرینگر کا رخ کرتے ہیں ، ان کے خلاف کارورائی جاری صحافی فہد شاہ کے خلاف تین کیس درج ، وہ عسکریت پسندی کو بڑھائوا دینے میںملوث / آئی جی پی کشمیر

سرینگر/05فروری/زاکورہ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کولگام اور پلوامہ سے تھا کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ مہلوکین میں ایک کی شناخت اخلاق حجام کے بطور ہوئی ہے اور وہ پولیس ہیڈ کانسٹبل کی ہلاکت میں ملوث تھا۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ فہد شاہ پلوامہ میں درج ایف آئی آر میں حراست میں لیا گیا اور وہ عسکریت پسندی کو بڑھائوادینے میں ملوث تھا۔سی این آئی کے مطابق زاکورہ جھڑپ کے بعد سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا کہ زاکورہ سرینگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔ آئی جی پی نے کہا کہ جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت اخلاق حجام ساکنہ کولگام اور عادل احمد ساکنہ پلوامہ کے بطور ہوئی جبکہ دونوں کا تعلق عسکری تنظیم ٹی آر ایف سے تھا۔وجے کمار نے مزہد بتایا کہ اخلاق حجام بجبہاڑہ میں پولیس ہیڈ کانسٹبل کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ آئی جی پی کشمیر کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ کچھ سالوں سے جنوبی کشمیر سے وابستہ ملی ٹنٹ سرینگر کا رخ کرتے ہیں اور ہیومین و ٹیکنکی و انٹیلی جنس کی بنیاد پر ان کو یا تو گرفتار کیا جاتا ہے یا ان کون مارا جاتا ہے ۔ صحافی فہد شاہ کی گرفتار سے متعلق آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ ان کے خلاف تین کیس درج ہے جن میں ایک سرینگر، ایک شوپیان اور ایک پلوامہ میں ہے ،انہوں نے بتایا کہ وہ عسکریت کو فروغ دینے میں ملوث ہے اور بار بار وارننگ دی نے کے باوجود بھی وہ باز نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو عسکریت کی جانب موڈنے کیلئے ملک مخالف پوسٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں